افضال احمد کی ایورنیو اسٹوڈیو آمد، ویرانی دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے

لاہور: ماضی کے معروف اداکارافضال احمد کی ایورنیو اسٹوڈیو آمد، ویرانی دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔

0

افضال احمد نے وہیل چئیر پر جہاں اسٹوڈیو کا دورہ کیا وہیں فلورز اور دفاتر کوبھی حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے رہے۔ اسٹوڈیو میں موجود کچھ لوگ افضال احمد کی آمد پر ملاقات کیلیے آئے تو بڑی گرم جوشی سے ملاقات کی اور ان کی جانب سے ماضی کے شاندار اور یادگار قصوں نے ان کے اداس چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

کسی نے ان کی آواز کی بلندی اور چہرے کے تاثرات کا ذکر کیاتو کسی نے ان کی فلموں کا، کسی نے شوٹنگ کے یاد گار واقعات دلچسپ انداز سے سنائے تو کسی نے اسٹوڈیو دفاتر کی شاموں اور راتوں کا زکرکر دیا۔

بس یوں کہئے کہ افضال احمد ماضی کی سنہری یادوں میں کھوئے محسوس ہونے لگے۔ اس دوران جونہی کچھ لوگوں نے کہا کی ماضی میں جہاں اسٹوڈیو فلورز کے باہر شوٹنگ دیکھنے والوں کا ہجوم ہوتا تھا وہیں بڑے بڑے فنکار بھی ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیتے تھے۔

افضال احمد نے کچھ کہنے کی کوشش کی مگر کوئی ان کی بات سمجھ نہ پایا۔ اپنی کامیابی اور مقبولیت کے قصے سن کر ان کے چہرے پر فاتحانہ ہنسی بھی دکھائی دی لیکن طویل بیماری کے باعث وہ رو دیے۔ اس موقع پر ان کے اٹینڈنٹ نے وہیل چیئر گھمائی اور انھیں گھر لے گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.