کابل:افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے، 42 افراد ہلاک

کابل: افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹرکے باہریکے بعد دیگرے دوبم دھماکوں میں 7 صحافیوں سمیت 42 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

0

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے وسطی علاقے میں افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹرکے باہر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرہی ہلاک ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ملکی اورغیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی، دوسرا دھماکا عین اس جگہ ہوا جہاں صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا بم دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اوردھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، ہلاک ہونے والوں میں فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے چیف فوٹو گرافر شاہ مرائی بھی شامل ہیں۔ دھماکوں میں اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے ضلع بحسود میں بھی دھماکا ہوا ہے جس میں بھی متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.